لاہور : ایک روز قبل اغواء ہونے والی لیڈی وارڈن بازیاب
فائل فوٹولاہور:لاہور میں ایک روز قبل اغواء ہونے والی لیڈی وارڈن بازیاب ہوگئی۔بے ہوشی کی حالت میں بازیاب ہونے والی عفرا ء سعید کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق لاہور میں ایک روز قبل اغواء ہونے والی لیڈی ٹریفک وارڈن عفراء سعید کو کرول گھاٹی کے قریب سے بے ہوشی کی حالت میں بازیاب کیا گیا ہے۔جسے زخمی حالت میں کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جہاں اسکو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔لیڈی ٹریفک وارڈن عفراء کو شمالی چھاونی میں سوموار کے روز ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے اغواء کیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
[video width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/04/RB-LAHORE-0930_mpeg4_001.mp4">[/video]
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔