لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاکتوں کی تعداد29ہوگئی

اپ ڈیٹ 27 اپريل 2016 08:20am
جبکہ انیس افراد لاہور کے جناح ہسپتال میں زیرعلاج - فائل فوٹو جبکہ انیس افراد لاہور کے جناح ہسپتال میں زیرعلاج - فائل فوٹو

لیہ :لیہ میں زہریلی مٹھائی سے متاثرہ دو مزید خواتین دم توڑ گئیں، ہلاکتوں کی تعداد انتیس ہوگئی۔ جبکہ انیس افراد لاہور کے جناح ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

لیہ میں زہریلی مٹھائی کا شکار دو مزید خواتین زرینہ اور نصرت جناح ہسپتال لاہور میں دم توڑ گئیں، دوسری طرف متاثرہ مزید دس افراد کو لیہ سے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زہریلی مٹھائی سے متاثرہ انیس افراد کو لاہور کے ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق چار افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ان مریضوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ستتر افراد متاثر ہوئے تھے جن میں سے ابتک انتیس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ وزیراعلٰی پنجاب کی ہدایت پر تشکیل دی گئی آٹھ رکنی انکوائری کمیٹی واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔