صحبت پور میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 3 افرادجاں بحق
فائل فوٹوصحبت پور :صحبت پور میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ پشاور میں پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع صحبت پور کے علاقے بلگزار میں ٹریکٹر ٹرالی بارودی سرنگ سے جا ٹکرائی،جس کے نتیجے میں زور دھماکا ہوااور ٹرالی میں سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
ادھر پشاور میں تھانہ یکہ توت کی حدود پنج کھٹہ چوک میں پولیس اہلکار قیصر باچا معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھا ، اس دوران نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نیفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔