بعض سیاسی مخالفین ملکی معاشی ترقی سے خائف ہیں،وزیراعظم

شائع 27 اپريل 2016 10:53am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ بعض سیاسی مخالفین ملکی معاشی ترقی سے خائف ہیں اوررکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے دوہزاراٹھارہ میں مخالفین کی سیاست ختم ہوجائے گی۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کابینہ کوآئندہ تین سالہ کی بجٹ اسٹریٹیجی پربریفنگ دی ۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ دوہزاراٹھارہ تک شرع نموسات فیصد ، بجلی کی پیداوار16000میگاواٹ اور گیس 1500ایم ایم سی ایف ڈی کرنا مقصود ہے۔ سی پیک کے ذریعے اضافی سرمایہ کاری معاشی نموکوبڑھائے گی۔

وزیراعظم نوازشریف نے کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منصوبوں میں شفافیت کے نئے معیارقائم کیے جائیں گے ،تو نائی کے منصوبے میں چونتیس ارب قرض نہیں سرمایہ کاری ہے اپنے دورحکومت میں گیس کی قلت پرکامیابی سے قابو پا لیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ 1999 کے بعد آنے والی حکومتیں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں ناکام رہیں جبکہ بعض سیاسی مخالفین ملکی معاشی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں،،ترقیاتی منصوبے کی تکمیل سے دو ہزار اٹھارہ میں مخالفین کی سیاست ختم ہوجائے گی۔

اس سے پہلے اراکین اسمبلی سے ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوامی زندگی میں انقلاب لانے اورترقی کے اصلاحتی ایجنڈے پرعملدرآمد کیلئے کوشاں ہے اراکین اسمبلی عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں ۔