کلبھوشن تک قونصلر رسائی پر غور کیا جارہا ہے ،اعزاز چوہدری

شائع 27 اپريل 2016 01:16pm
š£ž 𢅢 š£ž 𢅢

اسلام آباد:سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر اہم مسئلہ ہے بھارتی ہم منصب کو بتا دیا گیا ہے، کلبھوشن تک قونصلر رسائی پر غور کیا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کے اغواء کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کے حل کیلئے پاک بھارت مذاکرات پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ کے دورہ پاکستان کا تاحال وقت نہیں بتایا گیا ۔کلبھوشن کا کہاں سے پکڑا جلد ہی بتادیا جائے گا