بنوں میں گاڑی پر فائرنگ ،2 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 28 اپريل 2016 06:02am
فائل فوٹو فائل فوٹو

بنوں :بنوں کے علاقے ڈومیل میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بنوں تھانہ ڈومیل کی حدود میں د نامعلوم مسلح ملزمان نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹی موقع پر جاں بحق، جبکہ دو افرادزخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیواہلکاروں نے لاشوں اور زخمورں کو ڈسٹرکٹ ہڈح کوارٹراسپتال بنوں منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کو گھرتے میں لے کر سرچ آپریشن کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں م نہیں آسکی۔