فیصل آباد میں باپ نے بیٹی، نواسی اور نواسے کو آگ لگا دی
فائل فوٹوفیصل آباد : فیصل آباد میں سنگ دل باپ نے بیٹی، نواسی اور نواسے کو آگ لگا دی اور فرار ہو گیا،جھلسنے والے تینوں افراد کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ کے نواحی گاوں ایک سو چون میں اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں باپ نے گھریلو تنازعے پر بیٹی شبنم نواسی کائنات اور نواسے کو پٹرول چھڑک کر مبینہ طور پر آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور تینوں متاثرہ افراد کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا،جہاں ڈاکٹرز کے مطابق غلام مصطفٰی معمولی جبکہ بیٹی اور نواسی کا جسم ساٹھ فیصد جھلس چکا ہے۔
واقعے میں معمولی جھلسنے والے غلام مصطفٰی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی والدہ شبنم کے ہمراہ اپنے نانا کے گھر گذشتہ چار ماہ سے رہ رہے تھے جس پر انکے نانا کو رنج تھا،،کئی بار گھر خالی کرنے کے تنازعہ پر جھگڑا بھی ہوا جس کے بعد آج طیش میں آکر ملزم نے یہ انتہا ئی قدم اٹھایا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔