عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے
آج سہ پہر تحریک انصاف کے چیئرمین پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے - فائل فوٹواسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ چیئرمین کی زیرصدارت اجلاس میں یکم مئی کو لاہور میں ہونے والی جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔
چیئرمین عمران خان آج دوپہر لاہور پہنچیں گے،علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پارٹی رہنما انکا استقبال کریں گے۔ آج سہ پہر تحریک انصاف کے چیئرمین پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے،جس میں یکم مئی کو لاہور میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں پاناما لیکس سے پیدا ہونے والی صورتحال، اپوزیشن سے رابطے اور دیگر امور بھی زیربحث لائے جائیں گے۔پارٹی رہنما علیم خان لاہور کے جلسے کی تیاریوں بارے اجلاس کو بریفنگ بھی دیں گے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔