کراچی میں آج درجہ حرارت 39 ڈگری رہنے کا امکان
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا - فائل فوٹوکراچی :کراچی میں آج درجہ حرارت سینتیس سے انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سینتیس سے انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہا۔ گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، دادومیں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔