وزیراعظم نوازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

شائع 28 اپريل 2016 10:20am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے،جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خود کو اور خاندان کو احتساب کیلئے پیش کر کے اچھی روایت قائم کی۔۔

وزیراعظم نوازشریف سے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آاباد میں ملاقات کی،جس میں پاناما لیکس کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے ان کی خیریت دریافت کی اور پانامہ لیکس کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے آپ کو خاندان سمیت احتساب کیلئے پیش کرکے اچھی روایت قائم کی ہے،اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ مشکل وقت میں آپ کی جانب سے حمایت کو کبھی فراموش نہیں کروں گا۔