حکمران حکومت نہیں لوگوں کو بلیک میل کررہے ہیں،عمران خان
شریف خاندان کے تمام جھوٹ پکڑے گئے ہیں - فائل فوٹولاہور:عمران خان کہتے ہیں حکمران حکومت نہیں کر رہے بلکہ لوگوں کوبلیک میل کر رہے ہیں،جھوٹ بولا گیا کہ مریم نواز کے کوئی اثاثے باہر نہیں،شریف خاندان کے تمام جھوٹ پکڑے گئے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق جھوٹ بولا جا رہا ہے،حکمران حکومت نہیں لوگوں کوبلیک میل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولا گیا کہ مریم نواز کے اثاثے باہر نہیں،نواز شریف صرف یہ بتا دیں کہ باہر جو پیسا ہے وہ کہاں سے آیا،حسن نواز کے پاس 600 کروڑ روپے کہاں سے آئے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کے پیسوں سے اشتہارات چلا رہے ہیں،آئی سی آئی جے نے نوازشریف سے معافی نہیں مانگی،نہ نوازشریف کا نام ہٹایا گیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان جھوٹ بول کردلدل میں پھنستا جا رہا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔