گھوٹکی: بچی سے زیادتی کے ملزمان گرفتار
فائل فوٹو
گھوٹکی:گھوٹکی میں سات سالہ بچی سے زیادتی کے ملزمان کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔
میرپور ماتھیلو کے گاؤں صدیق تلوڑ میں سات سال کی بچی کو کھیلتے ہوئے اغوا کرلیا گیا۔ جس کے بعد ملزمان اسے گھر کے سامنے پھینک کر فرار ہوگئے۔ بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں اس سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔ متاثرہ بچی کے والدین کی مدعیت میں تھانہ میرپورماتھیلو میں مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔