حکمران عوام کے پیسوں سے اشتہارات چلا رہے ہیں،عمران خان
فائل فوٹولاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں ملک میں پہلی بار ایک طاقتور شخصیت کا احتساب ہونے جا رہا ہے۔ اپوزیشن نے وزیراعظم کو احتساب کے لیے مجبور کر لیا تو پاکستان بدل جائے گا۔ حکمران عوام کے پیسوں سے اشتہارات چلا رہے ہیں۔
ملک میں پاناما لیکس کا طوفان برقرار ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ملک چلانے کےلیے تاریخی قرضے لیے جارہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پانامہ لیکس کے بعد پاکستان تاریخ کے ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ ملکی قوانین توڑنے والوں کا یوم حساب آ گیا ہے۔
عمران خان کے خطاب کے دوران کارکنوں نے گونواز گو کے نعرے بھی لگائے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کا کہنا تھا کہ یکم مئی کو لاہور میں ہونے والا جلسہ، رائیونڈ کی طرف ہونے والے مارچ کی نیٹ پریکٹس ہے۔ بہتر ہے قافلوں کی رائیونڈ روانگی سے قبل ہی وزیراعظم قوم کے سامنے سچ بول دیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔