تناول گیس منصوبہ کاسنگ بنیاد چوتھی باررکھ دیا گیا
فائل فوٹومانسہرہ:وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دورہ مانسہرہ کے موقع پر تناول گیس منصوبے کا چوتھی بار سنگ بنیاد رکھ دیا۔منصوبے پر وزیراعظم نے 1990 میں پہلی بارسنگ بنیاد رکھا تھا۔
وزیراعظم نواز شریف مانسہرہ کے دورے پر گئے تو مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ جس میں تناول گیس منصوبہ بھی شامل تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس منصوبے کا چوتھی بار سنگ بنیاد رکھا گیا،پہلی بارتناول گیس منصوبے کا 1990 میں نوازشریف نے ہی سنگ بنیاد رکھا تھا پھر 1997 میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے نام کی تختی اس منصوبے پر لگائی اور اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ لیا اس کے بعد پیپلز پارٹی نے اس منصوبے کا 2010 میں سنگ بنیاد رکھا۔ اب 28 اپریل 2016 کو وزیراعظم نواز شریف نے چوتھی بار اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔