کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں،شاہ محمود قریشی
فائل فوٹوتحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ تحریک انصاف کی ذاتی تحریک نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کی تحریک ہے، ملک سے لوٹا ہوا پیسہ واپس آنا چاہیے۔
پی ٹی آئی کی کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤمہم جاری ہے۔نوابشاہ میں پڑاؤ کے بعد قافلہ سکھر کی جانب رواں دواں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں، عوام کو کرپشن کے خلاف خود کھڑا ہونا ہوگا،ہماری تحریک عوام کے لیے ہے۔
انہوں نے چوہدری محمد سرور سے اختلاف کی خبریں بے بنیاد قرار دیں،شاہ محمود قریشی بولے کہ ایسی خبریں ن لیگ کا پروپیگنڈا ہے،رہنماؤں میں کوئی اختلاف نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی اشرافیہ اور سیاستدان علاج کے لیے لندن جاتے ہیں، جبکہ پاکستان میں علاج کی سہولت تو ایک طرف ادویات بھی میسر نہیں ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔