پاکستانی معیشت درست سمت پر گامزن ہے،آئی ایم ایف

شائع 28 اپريل 2016 05:25pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت درست سمت پر گامزن ہے۔ قرضے کے حالیہ پروگرام کے بعد پاکستان کو نئے پروگرام کی ضرورت نہیں۔ 

آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیا مسعود احمد کا کہنا ہے پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فسلیٹی پروگرام رواں سال ستمبر میں ختم ہوجائے گا۔ ستمبر تک پاکستان کو قرضے کی دو اقساط کی مد میں ایک ارب ڈالر دیئے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے پاکستان نے آئی ایم ایف کی ہدایت کے مطابق اقدامات کیے، پاکستان کی معیشت مثبت سمت کی جانب گامزن ہے۔ جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم سطح پر موجود ہیں، شرح نمو خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ بہتر ہے، جبکہ بجٹ خسارہ بھی آدھا رہ گیا، لہذا ایکسٹینڈ فنڈ فسلیٹی پروگرام کے ختم ہونے کے بعد پاکستان کو مزید پروگرام کی ضرورت نہیں ہوگی۔