پشاور:پولیس کاسرچ آپریشن،28 مشتبہ افرادگرفتار

شائع 29 اپريل 2016 08:30am
زیر حراست افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد - فائل فوٹو زیر حراست افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد - فائل فوٹو

پشاور:پشاور کے تھانہ حیات آباد اور پھندو کے حدود میں پولیس نے  سرچ آپریشن کرکے چوبیس افغان باشندوں سمیت اٹھائیس مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔

تھانہ حیات آباد اور پھندو کے حدود میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کےخلاف سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم چوبیس افغان باشندوں سمیت اٹھائیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

زیر حراست افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئےآپریشن کے دوران ایک سو پندرہ مکانات کو چیک کیا گیا  پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔