سیاست سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں،سراج الحق
فائل فوٹوکراچی:جماعت اسلامی نے ملک میں کرپشن مٹاؤ تحریک چلانے کا اعلان کردیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ سیاست سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں، عوام اس مہم میں ساتھ دیں۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف میدان میں آگئے، کہا کہ پانامہ لیکس کے بعد پاکستان کے کرپٹ حکمرانوں کو خود احتساب کے لیے پیش ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں تحقیقات شروع ہوچکی ہیں، لیکن یہاں اب تک کوئی کمیشن بھی نہیں بنایا گیا، ہم تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے کر کرپشن کے خلاف کام کریں گے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔