پاناما لیکس والوں کو بیرون ملک پناہ نہیں ملے گی ،سراج الحق
فائل فوٹواسلام آباد:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاناما لیکس والوں کو امریکہ، برطانیہ اور پاناما میں بھی پناہ نہیں ملے گی۔ اپوزیشن میں بیٹھے آف شور کمپنیوں کے مالکوں کو بھی حساب دینا پڑے گا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملکی اقتدار پر انٹرنیشنل چوروں نے قبضہ کر رکھا ہے، قومی دولت لوٹنے والوں کا ہر جگہ تعاقب کریں گے۔ چیف جسٹس ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے کمیشن کی سربراہی قبول کریں۔
سراج الحق نے کہا کہ اپوزیشن میں بیٹھے ہوئے غریبوں کے بڑے بڑے ہمدردوں کی بھی پاناما میں آف شور کمپنیاں ہیں، حکمرانوں کے ساتھ ساتھ انہیں بھی حساب دینا پڑے گا۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران اگر اپنی فالتو چربی پگھلاناچاہتے ہیں تو لندن جا کر علاج کرانے کی بجائے مزدوروں کے ساتھ چند دن گزاریں۔بھٹہ مزدوروں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کیلئے سراج الحق نے بھٹہ پر اینٹ ڈال کر مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔