ملک میں بے چینی ایک مخصوص جماعت پھیلارہی ہے ،فضل الرحمان

شائع 01 مئ 2016 02:02pm

فائل فوٹو فائل فوٹو

سوات :مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ جن پر الزام ہے وہ بھی آف شور کمپنیز کے مالک ہیں اور جو الزام لگارہے ہیں ان کی بھی آف شور کمپنیز نکلی ہیں،ایک مخصوص پارٹی ملک میں بے چینی پیدا کررہی ہے، میں نے پہلے بھی کہا اور بھی کہہ رہا ہوں کہ وہ شخص یہودی لابی کا ایجنٹ ہے اور انکے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ فضل الرحمان نے سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں پر الزام ہے، وہ بھی آف شور کمپنیز کے مالک ہیں اور جو لوگ الزام لگارہے ہیں ان کی بھی آف شور کمپنی نکلیں۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ایک مخصوص پارٹی ملک میں بے چینی پیدا کررہی ہے۔ یہ لوگ عوامی نمائندے نہیں۔ یوں معمولی باتوں پر عوام کو سڑکوں پر لانے سے معیشت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ میں نے کل بھی کہا اور آج بھی کہہ رہا ہوں کہ ایک شخص یہودی لابی کا ایجنٹ ہے اور اس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں یہودی پالیسی مسلط ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ آج تہذیب کی جنگ ہے، قوم کی آنکھیں کب کھلیں گی؟ پہلے ہی کہا تھا کہ ملک میں غیر ملکی لابی کام کررہی ہے۔ امریکہ، یورپ اور دنیا کے غیر مسلم ممالک مسلمانوں کے خلاف اقتصادی جنگ لڑرہے ہیں۔ لیبیا،مصر،تیونس الجزائراورشام کی صورتحال سب کے سامنے ہے لیکن ہمارے حکمرانوں نے آج بھی نہیں سوچا کہ پندرہ سال پہلے کے فیصلے غلط تھے۔