پی ٹی آئی جلسہ ،پارٹی پرچم ،ٹوپیاں اور مفلرز کی خریداری عروج پر
فائل فوٹولاہور :پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں مال روڈ پر ہونے والے جلسے کیلئے بیجز، پارٹی پرچم والی ٹوپیاں اور مفلرز کی خریداری بھی عروج پر ہے، چاچا پی ٹی آئی بھی رنگ جمانے جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔
مال روڈ لاہور پر ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں ہر سو رنگ ہی رنگ نظر آرہے ہیں،ہر کارکن پارٹی پرچم کے رنگوں سے بنی ٹوپیاں،مفلر اور بیجز لگا کر جلسے میں شریک ہورہا ہے۔ان اشیاء کے سٹالز پر سیلز جاری ہے۔
چاچا پی ٹی آئی بھی خوب تیاری سے جلسہ گاہ میں موجود ہے اور سب کی توجہ کا مرکز ہے،اس کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملنے کی خواہش ابھی پوری نہیں ہوسکی۔جہاں کارکنوں نے ماحول کو گرما رکھا ہے، وہاں سورج کی تپش بھی سب کیلئے امتحان ہے، گرمی کے توڑ کیلئے مشروبات کے سٹالز پر سیل بڑھ گئی ہے۔
جوں جوں جلسے کا وقت قریب آرہا ہے، مال روڈ کی رونق بڑھتی جارہی ہے، یہ رنگ عروج پر ہوگا جب کپتان عمران خان جلسہ گاہ میں داخل ہوں گے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔