پشاور: مسجد پر دستی بم حملہ،18فراد زخمی

شائع 02 مئ 2016 06:42am
پولیس نے ایک حملہ آورکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا - فائل فوٹو پولیس نے ایک حملہ آورکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا - فائل فوٹو

تہکال :پشاورمیں ایک مسجد پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کے دستی بم حملے میں  اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے ایک حملہ آورکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔

اتوار کو پشاورکے علاقے تہکال میں عشاء کی نماز کے بعد لوگ امام مسجد کا  وعظ سننے کیلئے  جمع تھے کہ اس دوران نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے  مجمع پر دستی بم حملہ کردیا۔

حملے میں زخمی افراد کو  فوری طورپر طبی امداد کیلئے خیبرٹیچنگ اسپتال منتقل کردیاگیا۔

 اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے اٹھارہ افراد میں سے دو کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیا ۔

حملے کے بعد پولیس اورحملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا  تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک حملہ آورکوزخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔