کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی،3مبینہ ٹارگٹ کلرزگرفتار

شائع 02 مئ 2016 11:37am
لزمان کا تعلق کراچی میں سرگرم ٹارگٹ کلرز کی ایک ٹیم سے ہے - فائل فوٹو لزمان کا تعلق کراچی میں سرگرم ٹارگٹ کلرز کی ایک ٹیم سے ہے - فائل فوٹو

کراچی:کراچی پولیس کےمحکمہ انسداددہشت گردی(سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی میں 3 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق، ملزمان کا تعلق کراچی میں سرگرم ٹارگٹ کلرز کی ایک ٹیم سے ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق،ملزمان سٹی وارڈن کی موبائل پر حملے سمیت دہشت گردی کی متعدد  وارداتوں میں ملوث تھے۔

گرفتار ملزمان سے متعلق تفتیش جاری ہے۔