ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان
فائل فوٹواسلام آباد:آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں دن کے وقت موسم شدید گرم اورخشک رہےگا۔ تاہم آج شام خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ پیرکے روزپاکستان میں داخل ہوگا۔ جس کی وجہ سے آج شام سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، فاٹا، خیبرپختونخواہ، پنجاب، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں دن کے وقت موسم شدید گرم اورخشک رہےگا۔ تاہم آج شام خیبر پختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اورکشمیر،کوئٹہ ، ژوب، سبی، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پرتیزہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہا ۔ گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیرآباد میں اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔