پاکستان کا امریکا کی جانب سے فوجی امداد روکنے پر اظہارِتشویش

شائع 02 مئ 2016 01:37pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے امریکی کانگریس کے دورکنی وفد کی ملاقات ۔ طارق فاطمی نے امریکا کی جانب سے فوجی امداد روکنے پرتشویش کا اظہارکیا ۔

امریکی کانگریس کی خارجہ امورکمیٹی کے دو رکنی وفد نے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملاقات میں دوطرفہ امورسمیت پاکستان کودرپیش چیلنجزپربات چیت کی گئی۔ امریکی وفد کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اورقربانیوں کوسراہا گیا۔

 طارق فاطمی نے امریکی کانگریس کی جانب سے منظورشدہ فوجی امداد روکنے پربھی تشویش کا اظہارکیا اورکہا کہ پاکستان کی امریکی انتظامیہ سے مل کردہشتگردی کے خاتمے کے لیےجو کوششیں کی گئیں ،ان کی اتنی تعریف نہیں کی گئی۔ طارق فاطمی نے وفد کوافغانستان میں امن کے لیے چارملکی اتحاد کی کاوشوں اورپاکستانی کردارسے آگاہ کیا ۔

 طارق فاطمی کا کہنا تھاکہ مشکل حالات کے باوجود بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہیں۔ وفد کے ارکین نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں سے باخوبی آگاہ ہیں۔ توانائی ، معیشت ، تعلیم سمیت دیگرشعبوں میں تعاون کررہے ہیں ۔