سرگودھا:سزائے موت کےمجرم کوتختہ دارپرلٹکادیا گیا
جرم نے اپنے گھرانے کے6افرادکو قتل کردیا تھا - فائل فوٹوسرگودھا کی ڈسٹرکٹ جیل میں قید سزائے موت کے مجرم کو آج صبح تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق،مجرم نے دوہزار سات میں جائیداد کے تنازعہ پر اپنے گھرانے کے6افرادکو قتل کردیا تھا۔
جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔
مجرم نے سزا کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا مگر اعلٰی عدالت نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔
صدر پاکستان سے رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے، ڈیتھ وارنٹ کے مطابق منگل کی صبح مجرم کو پھانسی دیدی گئی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔