اسلام آبادمیں سرچ آپریشن،35افراد گرفتار
فائل فوٹواسلام آباد :اسلام آباد میں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کر کے 10 افغان باشندوں سمیت35 افراد کوگرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق،آپریشن میں رینجرزاورپولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔
چار گھنٹے تک جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے دوران 150 سے زائد گھروں سمیت 400 دوکانوں کی تلاشی لی گئی۔
سرچ آپریشن کے دوران بھاری تعدادمیں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا،زیر حراست افراد سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیاہے۔
واضع رہے کہ گرفتار افراد میں سے بیشتر افراد اپنی شناخت کرانے میں ناکام رہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔