لاہورہائیکورٹ:وفاقی وزارت پٹرولیم سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
فائل فوٹولاہور:لاہورہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی وزارت پٹرولیم اور اوگرا سمیت دیگر فریقین سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے دائر درخواست کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کےوکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر پچاس فیصد سے زائد ٹیکسز وصول کررہی ہے۔دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں لیکن پاکستان میں ان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ملک میں بادشاہت کا نظام چل رہا ہے۔عدالت حکومت کو سترہ فیصد سے زائد ٹیکس وصول کرنے سے روکنے کا حکم صادر کرے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاقی وزارت پیٹرولیم اور اوگرا سمیت دیگر فریقن سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت نو مئی تک ملتوی کردی۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔