سلمان خان ایک بار پھر عدالت کے کٹہرے میں

شائع 05 مئ 2016 06:51am

salman30000000

ممبئی:بولی وڈ کے دبنگ خان کو آئے روز کسی نہ کسی حوالے سے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ایک کیس سے باہر نکلتے نہیں کہ دوسرے کیس میں پھنس جاتے ہیں اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا ۔

سنتا بنتا کے مطابق  فلم' سلطان' کے ہیرو سلمان خان اور ہدایت کار علی عباس ظفر کے خلاف  بھارتی شہری احتشام نےعدالت میں درخواست دائر کی  ہے کہ ان کی آنے والی فلم کی شوٹنگ ضلع 'مورنا' میں کی گئی ہے جبکہ فلم میں اس علاقے کو ہریانہ کی ریاست 'راؤرائی' کہہ کر متعارف کروایا گیا ہے۔

سلمان شوٹنگ کی جگہ کو لے کر پہلے سے پریشان ہیں ،انہوں نے  گزشتہ کچھ دن پہلےٹویٹر پر اپنی پریشانی ظاہر کرتے ہوئے لکھاتھا کہ مظفر نگر میں  چیف منسٹر کی اجازت نہ ملنے اور پولیس کی سپورٹ نہ ہونے کے باعث شوٹنگ کے دوران ہمیں سخت پریشانی کا سامنا ہے،سلمان  اور فلم کے ہدایت کار کا یہ  سچ سامنے آنے پر مظفر نگر کے شہری ان سے بہت ناراض ہیں۔