شاہ رخ نے بتائی فلم رئیس کی سب سے پر کشش بات

شائع 05 مئ 2016 08:06am

raees0000000

ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ  خان کی آنے والی فلم رئیس کا انتظار ان کے مداح بڑی بے چینی سے کر رہے ہیں،فلم میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی موجودگی بھارتی فلم انڈسٹری کیلئے ایک خوشگوار اضافہ ہے۔

سنتا بنتا کے مطابق شاہ رخ نے فلم میں ماہرہ خان اور نواز الدین صدیقی  کی موجودگی کے بارے میں کہا ہے کہ اُن  سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رئیس میں ہم نے بہترین اداکاروں کا انتخاب کرکے فلم کےمعیار کو بلند کرنے کی کوشش کی ہے ،بہترین معیار ہماری فلم کی سب سے پرکشش چیز ہے جو دیکھنے والوں کو ضرور متاثر کرے گی۔

انہوں نے اپنی بات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہترین فلم تخلیق کی ہے۔

واضح رہے کہ  رئیس میں شاہ رخ خان،ماہرہ خان،نوازالدین صدیقی کے ساتھ ذیشان ایوب بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے، فلم رئیس رواں سال 3 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔