رنبیر کپور سنجے دت بننے کیلئےتیار

شائع 07 مئ 2016 03:56pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ممبئی:بولی وڈ اداکار رنبیر کپور نے سنجے دت کا کردار نبھانے کیلئے دس کلو وزن کم کر لیا۔

بالی ووڈ کے ہدایت کارراج کمارہیرانی نے سنجے دت کی زندگی کو فلمی اندازمیں پیش کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔سنجے دت کا کردار رنبیر کپور نبھائیں گے جنہوں نے فلم کے پہلے حصے کیلئے اپنا دس کلو وزن کم کیا ہے جس کے بعد فلم کے دوسرے حصے کیلئے وہ اپنا وزن بڑھائیں گے ۔

سنجے دت کو اپنی حقیقی زندگی میں اتار چڑھاؤ کا سامنا رہا اسی لئے فلم کو حقیقت کا رنگ دینے کیلئے وہ خود رنبیر کی مدد کر رہے ہیں ۔

فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال ستمبر سے کیا جائے گا جس کیلئے سب سے پہلے سنجے دت کی 1980کی دہائی کی مشہور فلموں  کے سین اور اس دوران پیش آنے والے واقعات فلم بند کئے جائیں گے اس کے بعد سنجے دت کی ذاتی زندگی کو دکھایا جائے گا۔

سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔