امید ہے کہ فلم ہوٹل کو پاکستان میں بھی سراہا جائے گا،میرا

شائع 08 مئ 2016 12:13pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:اداکارہ ميرا کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری وسائل اور جدید ٹیکنالوجی کے فقدان کی وجہ سے بھارت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ  بھارتی فلم انڈسٹری کی ترقی اور معیار کا مقابلہ کرنے میں پاکستانی فلم انڈسٹری ابھی بہت پیچھے ہے۔ فلم بینوں کی بہتر تفریح اور نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے دونوں ملکوں کی انڈسٹری کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ 13مئی کو ان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ہوٹل پہلے ہی دلی فلم فیسٹیول میں دو ایوارڈ حاصل کر چکی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ  فلم میں ان کا کردار گلیمرس نہیں بلکہ ایک سادہ لڑکی کا ہے اور انہیں امید ہے کہ فلم ہوٹل کو پاکستان میں بھی سراہا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ مدرز ڈے کی مناسبت سے وہ پریس کانفرنس میں اپنی امی کو بھی ساتھ لائی ہیں۔