سلوبھائی کی کترینہ کیساتھ بڑھنے لگیں دوبارہ نزدیکیاں
فائل فوٹو
ممبئی :سلو بھائی کی شادی ان کی مداحوں کیلئے ایک نہ حل ہونے والا معمہ بنی ہوئی ہے ۔ابتداء میں اطلاعات تھیں کہ سلمان خان کا رومانیہ کی حسینہ لولیہ ونٹر کے ساتھ دیکھے جارہے ہیں اور رواں سال سلو بھائی اور لولیہ باضابطہ طور پر رشتہ ازداج میں منسلک ہوجائیں گے۔
اب بالی وڈ میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ سلوبھائی کی بتدریج کترینہ سے بڑھتی ہوئی نزدیکی نے لولیہ کی رات کی نیندیں اڑادی ہیں ،تاہم لولیہ نے اس حوالے سے سلو بھائی سے بات بھی کی ہے ،جس پر سلو بھائی نے لولیہ کو یقین دہانی کروائی ہے اور کہا ہے کہ ان کو اس حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔
دوسری جانب بالی وڈ میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ کترینہ کے رنبیر کیساتھ بریک اپ کے بعد سلمان کیساتھ نزدیکیاں بڑی ہیں اور دونوں کئی مقامات پر ساتھ ساتھ دیکھے جارہے ہیں جبکہ گزشتہ کئی ماہ سے کترینہ کی فلمیں بھی باکس آفس پر خاطر خواہ کامیاب نہیں ہوپارہی ہیں ،لہذا سلمان کترینہ کو دوبارہ اس حوالے سے معاونت کررہے ہیں ۔
واضح رہے کہ رنبیر اور کترینہ کے بریک اپ کے پیچھے بھی سلمان خان کا نام ہی لیا جارہا ہے ۔اطلاعات کے مطابق رنبیر اور کترینہ میں علیحدگی کیٹ کی سلو بھائی سے بڑھتی ہوئی نزدیکی کی وجہ سے ہوئی ہے ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔