سوناکشی کی امدادی سرگرمیاں تیز

شائع 10 مئ 2016 05:43pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ممبئی : بالی وڈاداکارہ سناکشی سنہا کی امدادی سرگرمیوں میں بتدریج اضافہ ہوگیا ۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اب وہ چھاتی کے کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے میدان میں آگئیں۔ سوناکشی فارغ اوقات پینٹنگ کرنے کی شوقین ہیں تاہم اپنے مقصد کے حصول کیلئے انہوں نے پینٹنگ نیلام کردی اور وصول شدہ رقم کینسر سے متاثر ہ مریضوں پر خرچ کی جائے گی۔
سوناکشی کا کہنا تھا کہ وہ پینٹنگ سے بہت لگاؤ رکھتی ہیں ،لہذا سرطان کے مریضوں کی معاونت کیلئے انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کیا ہے ۔پینٹنگ کی فروخت سے متعلق سوناکشی کا کہنا تھا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ان کو فن کا مقصد مل گیا۔

دوسری جانب میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ سوناکشی نیپال میں زلزلہ متاثرین کی امداد سے متعلق بھی کافی سرگرم ہوگئی ہیں اور وہ متاثرین کی امداد کیلئے نیپال افواج کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگی۔تقریب کا مقصد نیپالی زلزلہ متاثرین کیلئے امداد اکھٹی کرنا ہے ۔