پی ٹی آئی کے جلسوں سے بہتر فلم' ہوٹل' دیکھ لیں،میرا
کراچی:فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسوں میں جانے سے بہتر ہے آپ میری فلم 'ہوٹل' دیکھ لیں ۔
اداکارہ میرا اپنی آنے والی فلم ہوٹل کی پروموشن کے لئے لاہور سے کراچی پہنچیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ وہ تجرباتی فلموں کا حصہ نہیں بننا چاہتیں۔
کراچی میں فلمیں تو بڑی تعداد میں بن رہی ہیں لیکن وہ معیار پر پوری نہیں اترتیں۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ 'عمران خان کے جلسوں میں جانے سے بہتر ہے ان کی فلم ہوٹل دیکھ لی جائے'۔
واضح رہے کہ فلم اسٹار میرا کی فلم آئندہ جمعے کو ریلیز ہو رہی ہے ۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔