عالیہ اور شردھا کے درمیان' سرد جنگ' کا آغاز
نئی دہلی :کہتے ہیں شہرت کبھی ہمیشہ کیلئے نہیں ہوتی،آج ایک شخص بہت مشہور ہے تو کل کوئی اور ہوگا،ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہے ،بالکل یہ ہی بات شو بز سے تعلق رکھنے والے اداکاروں پر بھی لاگو ہوتی ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں پرانے اداکاروں کا دور ختم ہوچکا ہے اور نئے اداکار جن میں شردھا کپور،عالیہ بھٹ اور ٹائیگر شروف وغیرہ شامل ہیں نے پرانے اداکاروں کی جگہ سنبھال لی ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری اور لوگوں کے دلوں پر بہت کم عرصے میں قبضہ جمانے والی اداکارائیں عالیہ بھٹ اور شردھا کپور شاید ایک دوسرے کے دل میں جگہ بنانے میں ناکام ہو گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا میں ان دنوں دونوں کے درمیان 'سرد جنگ' کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
بولی وڈ لائف ڈاٹ کام اور زی نیوز کے مطابق اس دشمنی کا آغاز اس وقت ہوا جب شردھا نے عالیہ کے مبینہ بوائے فرینڈ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ فلم سائن کی۔عالیہ، سدھارتھ اور شردھا کے فلم میں ایک ساتھ کام کرنے سے ناخوش نظر آتی ہیں۔
واضح رہے کہ ابتداء میں دونوں اداکاراؤں کے درمیان بہت اچھی دوستی تھی،اور دونوں اس کا مظاہرہ کھلے عام کرتے ہوئے کبھی نہیں ہچکچاتی تھیں۔تاہم اب دونوں کے بیچ پیشہ ورانہ سرد جنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔