سلمان کی  زندگی کے ا س سچ سے کہیں آپ محروم نہ رہ جائیں

شائع 11 مئ 2016 09:59am

salman20000000000

بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے خوبصورت اوردلکش بیچلر سلمان خان  کی زندگی  ویسے تو کھلی کتاب ہے،لیکن کچھ راز ایسے بھی ہیں جنہیں  جاننا ان کے مداحوں کیلئے بیحد ضروری ہے۔

  سلمان 50 سال کے ہو چکے ہیں  اور ابھی تک کنوارے ہیں ،ان کی شادی ان دنوں بولی وڈ کی سب سے بڑی خبر بنی ہوئی ہے۔

سلمان نے شادی تو ابھی تک نہیں کی تاہم دوستیاں بہت کی ہیں ،آج ہم آپ کوسلمان کی ان کی قریبی دوستوں کے حوالے سے معلومات دیں گے جو ان کی زندگی کی ساتھی بنتے بنتے رہ گئیں۔

سنگیتا بجلانی

sangita00000000

اسی کی دہائی میں سلمان اور اداکارہ سنگیتا بجلانی کا تعلق بہت زیادہ مشہور ہوا تھا۔ دونوں کی شادی کے کارڈز بھی چھپ گئے تھے ،لیکن بد قسمتی سے شادی کی نوبت نہیں آئی۔

سومی علی

somy00000000000

پاکستانی اداکارہ سومی علی  اور سلمان خان کے درمیان بھی کافی قریبی رشتہ رہا ہے،سومی سلمان کی محبت میں بھارت بھی گئیں تاکہ ان سے شادی کر سکیں ،لیکن ان کی قسمت میں بھی سلمان نہیں تھے۔

ایشوریا رائے بچن

aish000000000000

بھارتی انڈسٹری میں سلمان اور ایشوریا کے افئیر کو پریوں کی کہانیوں سے تشبیہ دی جاتی ہے ،دونوں ایک دوسرے کیلئے بے انتہا سنجیدہ تھےیہاں تک کہ سب کو یقین ہو گیاتھا کہ دونوں کی شادی ہو جائے گی لیکن اچانک ایشوریا نے سلمان سے علیحدگی اختیار کرلی ۔

اس خبر سے پوری فلم انڈسٹری صدمے کا شکار ہوگئی ،دونوں کے راستے کیوں جدا ہوئے اس کی اصل وجہ تو معلوم نہیں ہوسکی۔تاہم اتنے سال گزر جانے کے باوجود دونوں اداکار ایک دوسرے سے بات کرنا بھی پسند نہیں کرتے۔

کترینہ کیف

kat000000000000

ایشوریا کے بعد سلمان جس اداکارہ کیلئے سنجیدہ ہوئے وہ ہیں کترینہ کیف۔

کترینہ اور سلمان کی جوڑی فلم انڈسٹری کی خوبصورت جوڑیوں میں شمار کی جاتی تھی ،لیکن اس کا اختتام بھی کافی افسوس ناک ہوا،کترینہ سلمان کو چھوڑ کر رنبیر کپور کے پاس چلی گئیں۔

حال ہی میں رنبیر سے علیحدگی کے بعد کترینہ  پھر سے سلمان کی طرف بڑھ رہی ہیں لیکن سلمان اس بار اس رشتے کو دوستی سے زیادہ اہمیت نہیں دے رہے۔

زرین خان

zarine-khan00000000000

کترینہ کی خالی جگہ بھرنے کیلئے اداکارہ زرین خان سلمان کی زندگی میں آئیں ،سلمان  نے زرین کو کترینہ سے مشابہت کے باعث اہمیت دینی شروع کردی لیکن یہ تعلق بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکا  ۔

لولیا وینچر

lulia00000000000000

ان دنوں سلمان کی زندگی میں رومانیہ کی ماڈل لولیا وینچر   نے قبضہ جمایا ہوا ہے،دونوں کی منگنی کی خبریں بھی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں ۔

یہ دوستی کسی رشتے میں بدلے گی یا اس کا اختتام بھی اوپر بیان کئے گئے  رشتوں کی طرح ہو گا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

بشکریہ:بولی وڈ ببل