چار سپر سٹار، رنگ میں واپسی کو تیار
فائل فوٹوڈبلیو- ڈبلیو-ای کے چیئر مین ونسنٹ کینیڈی مک میہن نے تصدیق کی ہے کہ موجودہ روسٹر آنے والے دنوں میں کافی جانا پہچانا لگنے والا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چار اہم ڈبلیو-ڈبلیو-ای سپر سٹار رینڈی اورٹن، جان سینا، سیٹھ رولنز اور برے وائٹ آنے والے تیس دنوں میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
2015 کے آخر میں بہت سے اہم سپر سٹارز کو انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا جس سے ڈبلیو-ڈبلیو-ای نے کافی پرستار کھو دیئے تھے۔ اب حالات کچھ بہتر ہونے لگے ہیں۔ سیزارو اپنے اترے ہوئے کندھے اور پھٹے ہوئے پٹھوں کی انجری سے صحتیاب ہو کر واپس آ چکے ہیں۔
جان سینا اپنے پھولے ہوئے مسلز کوفلوریڈا میں ہارڈ نوک پر مزید پھلاتے ہوئے نظر آئے ہیں جس سے امکان ہے کہ وہ شیڈوول سے قبل ہی واپس آجائیں ۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی فٹنس کا ثبوت دیتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے اپنا وزن، بینچ پریسس اور سرجری کا بتایا ہے۔
سینا پہلے ہی 29 جون کو 'اوواہو' میں شنسوکے ناکا مورا کے مد مقابل لڑنے کیلئے شیڈول ہیں۔
سیٹھ رولنز بھی کڑی محنت کر رہے ہیں اور کراس فٹ مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں اور اپنے زخمی گٹھنے کو آزما رہے ہیں۔ رولنز نومبر 2015 سے رنگ سے باہر ہیں کیونکہ ڈبلن میں ڈبلیو- ڈبلیو-ای کے براہ راست ایونٹ کے دوران اپنے گٹھنے کو زخمی کروا بیٹھے تھے جس سے ان کے گٹھنے کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ اس انجری نے انہیں ریسلنگ اور ورلڈ ہیوی ویٹ چمپیئن شپ سے دور رہنے پر مجبور کر دیا تھا۔
فوکس اسپورٹس کی رپورٹ کے مطابق رینڈی آرٹن اپریل میں دوبارہ رنگ کی زینت بننے والے تھے۔ مئی آچکا ہے اور وائپر اب نظر آنے کو تیار ہیں۔ ان کے ساتھ برے وائٹ بھی رنگ میں اترنے کو تیار ہیں جبکہ انہیں بھی ایک انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وائٹ نے خود کو اپریل میں ہونے والے یوروپیئن لائیو ایونٹ کے دوران زخمی کر لیا تھا۔
بشکریہ یاہو نیوز

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔