انفینیٹ وار فیئر کا ٹریلر ناپسندیدہ ترین قرار

شائع 11 مئ 2016 04:47pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کال آف ڈیوٹی کے نئے ٹائٹل 'انفینیٹ وار فیئر' کا ٹریلر یوٹیوب کی تاریخ کا سب سے ناپسندید کیے جانے والی ویڈیو بن گئی،صرف آٹھ روز میں پندرہ لاکھ افراد نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

ویڈیو گیم بنانے والی کمپنی ایکٹو ویژن نے مشہور زمانہ گیم کال آف ڈیوٹی کے نئے ٹائٹل'انفینیٹ وار فیئر' کا ٹریلر تین مئی کو جاری کیا گیا۔

ایکشن اور شاندار گرافکس کو شروعات میں مداحوں نے ہاتھوں ہاتھ لیا۔لیکن امیدوں پر پورا نہ اترنے والے اس ٹریلر کی یوٹیوب پر درجہ بندی منفی ہوتی چلی گئی۔

یوٹیوب پر ٹریلر دیکھنے والوں نے اس پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور پندرہ لاکھ افراد نے کا ردعمل منفی رہا۔

'انفینیٹ وار فیئر' گیم میں اپنے پچھلے ٹائٹل ایڈوانس وارفیئر سے ملتا جلتا ہے،نئے ٹائٹل میں پہلی بار خلاء میں جہازوں کی لڑائی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کال آف ڈیوٹی کے نئے ٹائٹل 'انفینیٹ وار فیئر' میں بڑے پیمانے پر جنگ و جدل کے مناظر سے بھرپور کہانی پر مبنی گیم چار نومبر 2016 کودنیا بھر میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔