پھلوں کو تازہ رکھنے سے متعلق تحقیق

شائع 11 مئ 2016 04:57pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

واشنگٹن:امریکا میں پھلوں کو ایک ہفتے تک تازہ رکھنے کے حوالے سے ایک تحقیق کی گئی۔

پھلوں کو تازہ رکھنے کیلئے امریکا کی میساچوسٹس   یونیورسٹی میں اسٹرابیریزپرتجربہ کیا گیا۔ جس کیلئے   تازہ اسٹرابیریز کو سلک   کے محلول میں ڈال کر نکالنے کے بعد اس پر پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا۔ جس کے بعد انہیں روم ٹمپریچر پرچھوڑدیا گیا۔  ایک ہفتے بعد دیکھنے پر بھی اسٹربیریز تازہ  تھیں۔

سلک میں  فیبرون نامی پروٹین پایا جاتا ہے جس کو پھلوں پرچھڑک کرانہیں بغیر کسی ریفریجریٹر کے روم ٹمپریچر پرمحفوظ اور تازہ رکھا جاسکتا ہے اس کوٹنگ میں کوئی خوشبو نہیں ہوتی اورنہ ہی اس سے  پھلوں کی جلد متاثر ہوتی ہے۔