انڈو پاک فلمیں بھی کینز فلم فیسٹیول کی زینت بنیں گی

شائع 12 مئ 2016 04:28pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

انہترواں 'کینز فلم فیسٹیول' گیارہ مئی سے پیرس میں شروع ہو چکا ہے اور اگلے گیارہ دن پورے چمک دمک کے ساتھ  مزید چلےگا۔ جس میں پوری دنیا سے ستارے شرکت کریں گے۔ یہ میلہ ایک بڑا ایونٹ ہوگا۔ اس میلے کیلئے فلموں کا چنا جانا باعث فخر سمجھا جاتا ہے۔

ہندی سینما کے نام کے ساتھ یہ اعزاز پہلے ہی جڑا ہوا ہے لیکن اس سال پاکستانی فلم انڈسٹری بھی پیچھے نہیں رہی۔ چار ہندی فلموں کے ساتھ تین پاکستانی فلمیں بھی کینز فلم فیسٹیول کیلئے شارٹ لسٹ کی گئی ہیں جنہیں فیسٹیول میں دکھایا بھی جائے گا۔

ان فلموں کے نام اور انکے بنانے والوں کے نام درج ذیل ہیں۔

جاگو ہوا سویرا

jaga

جاگو ہوا سویرا اس سال کینز کلاسک کی کی زینت بنے گی۔ یہ فلم بنگلہ دیش اور پاکستان کے اشتراک سے ڈھاکہ میں شوٹ کی گئی ہے اور  بیسٹ فورن لینگوج فلم کیٹیگری کیلئے نامزد کی گئی ہے۔

بلڈ منی

blood-money

بلڈ منی پاکستان میں ہونے والے ریمنڈ ڈیوس کیس سے متعلق بنائی گئی ہے۔ سی-آئی-اے ایجنٹ ریمنڈ ڈیوس کے گرفتار ہونے اور اس کو رہا کرنے کیلئے دیئے گئے دو ملین ڈالرز (بلڈ منی) کے حوالے سے بنائی گئی یہ فلم ڈائریکٹر جمیل دہلوی نے بنائی ہے۔

ٹائگر ٹائگر

tiger-tiger

آئرش شارٹ فلم ٹائگر ٹائگرمیلے میں دکھائے جانے کیلئے شیڈول ہے۔ اس فلم میں پاکستانی کنیکشن بھی ہے۔ فلم کو ورم ہول پروڈکشن کے نبھن کریم نے کو-پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم ایک مسٹری ڈرامہ ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک ایسے بے نام مرکزی کردار کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بار ٹینڈر دوست کی مدد سے ایک رات لاش کو ٹھکانے لگاتا ہے۔

رمن راگھو

raman

یہ فلم 1960 کے ایک سیرئیل کلر رمن راگھو پر مبنی ہے۔ اس فلم میں نوازالدین صدیقی نے مرکزی کردار نبایا ہے۔جبکہ  اس فلم کے ہدایت کار انوراگ کشپ ہیں۔

دی سینما ٹریولر

cinema-travellor

شرلی ابراہم اور امیت مدھیشیا کی فلم 'دی سینما ٹریولر' کینز میں دکھائی جانی والی واحد ڈاکیومینٹری فلم ہے۔ یہ فلم چھیانوے منٹ کی ہے آٹھ سال کی مدت میں انڈیا فاؤنڈیشن فار دی آرٹس کی مدد سے کینز فیسٹیول کے کلاسک سیکشن کیلئے بنائی گئی ہے۔

میموریز اینڈ مدر

mather

آدیتیا وکرم گپتا کی یہ فلم کینز کے اس سیکشن میں دکھائی جائے گی جو نئے پروجیکٹ کو پروموٹ کرتا ہے۔ فلم کے بارے مین سین گپتا نے کہا کہ یہ فلم کلکتہ شہر کیلئے ایک جذباتی رد عمل  ہے جہاں وہ بڑے ہوئے ہیں۔

باہو بلی

bahu

ڈائریکٹر ایس ایس راجمولی کی باہو بلی کینز کے پردے پر آنے کو تیار ہے جبکہ اس فل نے مارشے ڈیو فلم میں ورچوئل ریئلٹی کیلئے ایک بحث چھیڑی ہوئی ہے۔یہ فلم فیسٹیول میں دکھائے جانے سے پہلے ہی بحث کا حصہ بن چکی ہے۔