ہر گھر میں موجود جراثیم سے متاثرہ چیزیں ۔

شائع 12 مئ 2016 05:22pm

9 things collageکیا آپ جانتے ہیں آپ کے گھر میں نو ایسی چیزیں ہیں جن پر ٹوائلٹ سے بھی زیادہ جراثیم ہوتے ہیں؟
۔ لائٹ سوئچ

۔ لائٹ سوئچ ۔ لائٹ سوئچ

ہم روزانہ دن میں کئی بار لائٹ سوئچ کو چھوتے ہیں جس پر ٹوائلٹ سے چار گناہ ذیادہ جراثیم ہوتے ہیں۔

۔کچن کاؤنٹر

۔کچن کاؤنٹر ۔کچن کاؤنٹر

بہت سی خواتین کچن کاؤنٹر کو دن میں کئی بار ایک ہی کپڑے سے صاف کرتی ہیں جو ان کے خیال کے مطابق صاف ہوجاتا ہے لیکن اس طرح کاؤنٹر پر دس گناہ ذیادہ جراثیم پیدا ہو جاتے ہیں۔
۔کٹنگ بورڈ

۔کٹنگ بورڈ ۔کٹنگ بورڈ

بیشتر خواتین کٹنگ بور ڈ استعمال کے بعد سر سری طور پر صاف کر کے چھوڑ دیتی ہیں جبکہ اس پر موجود جراثیم اب دوسو گناہ تک بڑھ جاتے ہیں۔
۔ٹیلی وژن ریموٹ

۔ٹیلی وژن ریموٹ ۔ٹیلی وژن ریموٹ

ہم ٹی وی کے ریموٹ کو دن بھر میں کئی بار استعمال کرتے ہیں اور کئی بار وہ ہمارے ہاتھ سے گرتا بھی ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ ہمارے گھر کی سب سے گندی ترین چیز ہے۔
۔کارپیٹ

۔کارپیٹ ۔کارپیٹ

کارپیٹ کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے اور یہ وہ واحد جگہ ہے جسے جراثیموں کے جنت کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ کارپیٹ پر ٹوائلٹ کے بہ نسبت دوہزار گناہ جراثیم ہوتے ہیں۔
۔ تولیہ

تولیہ تولیہ

ہم دن بھر میں کئی بار چہرہ اور ہاتھ پوچھنے کے لئے استعمال کرتے ہیں، تولیہ پر موجود جراثیم ہماری جلد کے مردہ خلیات سے مل کر مزید نشو نماء پاتے ہیں۔
۔واشنگ مشین

۔واشنگ مشین ۔واشنگ مشین

تحقیق کے مطابق واشنگ مشین میں ایک بار میلے کپڑے دھوئے جانے کے بعد دوبارہ اسی پانی میں مزید اور گندے کپڑے دھوئے جائیں گے تو پچھلے کپڑوں سے رہ جانے والے لاکھوں جراثیم اگلے کپڑوں میں منتقل ہوجاتے ہیں۔
۔برتنوں کی صافی

۔برتنوں کی صافی ۔برتنوں کی صافی

کچن میں دن بھر میں کئی بار برتن صاف کرنے یا گرم ڈش اٹھانے کے لیے استعمال ہونے والا کپڑا ٹوائلٹ سے بیس ہزار گناہ گندہ ہوتا ہے۔ کیونکہ اس کے مستقل نم رہنے کی وجہ سے جراثیم پرورش پاتے ہیں۔
۔اسپنچ

اسپنچ اسپنچ

کچن میں برتن دھونے کے لئے استعمال ہونے والا اسپنچ برتنوں سے گندگی تو صاف کر دیتا ہے مگر اس پر جراثیم رہ جاتے ہیں اور ان جراثیموں کی تعداد ٹوئلٹ سے بیس ہزار گناہ ذیادہ ہوتی ہے۔