میری ماں کون ہیں ؟عمران ہاشمی کے بیٹے کا سوال

شائع 13 مئ 2016 08:51am

imran10000000

ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی اداکاری کے  ساتھ مزاق کیلئے بھی مشہور ہیں ،ان کا مزاحیہ انداز اکثر مختلف پریس کانفرنسز میں دیکھنے میں آتا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق اپنی فلم' اظہر ' کے حوالے سے منعقد کی گئی  تشہیری تقریب میں عمران کافی مزاحیہ انداز میں نظر آئے،انہوں نے اپنے 6 سالہ بیٹے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے وہ بہت ذہین اور شرارتی بچہ ہے۔

صحافیوں کی جانب سے کیا گیا سوال کہ آپ کا بیٹا کر کٹ کھیلتا ہے کہ جواب میں عمران نے کہا کہ وہ نہ صرف کر کٹ کھیلتا ہے بلکہ فٹبال اورکک باکسنگ بھی کھیلتا ہے۔

اس کے علاوہ وہ میری فلموں کے پروموز بھی دیکھتا ہے ،انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ جب کسی فلم میں کوئی نازیبا سین آتا ہے تو میں اس کی آنکھیں بند کردیتا ہوں،وہ کنفیوز ہو کر اکثر مجھ سے سوال کرتا ہے کہ میری ممی کون ہیں؟

عمران  پراکثر غیر اخلاقی فلمیں اور  سین کرنے کا الزام  لگایا جاتا  ہے،اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ میں تنقید کی پرواہ نہیں کرتا ،لوگ مجھے پسند کرتے ہیں اور میری فلمیں دیکھنے سینما آتے ہیں ،میرے لئے کافی ہے۔

واضح رہے کہ ان دنوں عمران اپنی آنے والی فلم 'اظہر 'کی تشہیر میں مصروف ہیں ،فلم میں ان کے ساتھ نرگس فخری بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔