فلم" ہوٹل" نے بھارتی فلموں کو شکست دے دی،میرا کا دعویٰ
لاہور:اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فلم ہوٹل نے بھارتی فلموں کو شکست دےدی ہے۔
لاہور میں فلم ہوٹل کے پریمیئر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ 13مئی کو ریلیز ہونے والی ان کی فلم تھرل، سسپنس اور لواسٹوری پر مبنی ہے جس کے ذریعے سماجی برائیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ کراچی کی فلم انڈسٹری سے منسلک لوگ سیاست کی بجائے سینیئرز کو عزت دیں۔
اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ نوجوان لڑکیاں اور لڑکے ان کی فلم ضرور دیکھیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔