سدھارتھ کی زندگی پر کیا کس ' پر اسرار 'لڑکی نے قبضہ

شائع 17 مئ 2016 07:39am

sidharth200000000

ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا  اور خوبصورت اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں ۔

ان کے بارے میں یہ افواہیں  گردش کر رہی ہیں کہ  دونوں کے درمیان دوستی کے علاوہ بھی کچھ ہے۔

لیکن بات یہاں ختم نہیں ہوتی سدھارتھ اتنے بھی معصوم نہیں جتنے نظرآتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق سدھارتھ نے اس ویک اینڈ پر عالیہ سے چھپ کر ایک پر اسرار لڑکی کے ساتھ ممبئی کے علاقے بینڈرا  میں ڈنر کیا۔

یہ لڑکی کون ہے یہ تو معلوم نہیں ہوسکا ،لیکن اس خبر سے کہیں سدھارتھ اور عالیہ کے رشتے میں دراڑ نہ پڑ جائے۔

بشکریہ :مس مالنی ڈاٹ کام