بھارتی ہدایت کار' کبیر خان' اسپتال منتقل
ممبئی:بھارت کے معروف ہدایت کار کبیرخان کو پیٹ میں شدید تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 13 مئی کی رات اچانک کبیر کے پیٹ میں درد ہوا ،درد اتنا شدید تھا کہ ان سے برداشت نہیں ہوا اور اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
ڈاکٹرز کے مطابق ان کے پیٹ میں 'پتھری' ہونے کی وجہ سے انہیں اتنا زیادہ درد ہوا،تاہم انہوں نے آپریشن کر کے پتھری نکال دی ہے۔
ذرائع کے مطابق کبیر اب ٹھیک ہیں اور گھر پر آرام کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ کبیر بھارت میں پاکستان مخالف فلمیں بنانے کیلئے مشہور ہیں ،گزشتہ چند دن پہلے وہ ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے 'کراچی' آئے تھے اور انہیں شدید تنقید کاسامنا کرنا پڑا تھا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔