پشاور:پولیس اورفورسز کاسرچ آپریشن ،150 مشتبہ افراد گرفتار
فائل فوٹوپشاور :پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن میں 20 افغان باشندوں سمیت 150 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار کرلئے۔
پشاور کے علاقوں حیات آباد ، فقیر آباد ، گلبہار ، پھندو اور اندرون شہر میں جمعرات کے روز پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا ۔
سرچ آپریشن کے دوران کرائے داری ایکٹ کے تحت گھروں میں رہائش پذیر افراد کے کوائف بھی اکٹھے کئے گئے ۔
زیر حراست افراد سے اسلحہ و منشیات بھی برآمد کرلیاگیا ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔