پشاور:پولیس اورفورسز کاسرچ آپریشن ،150 مشتبہ افراد گرفتار

اپ ڈیٹ 26 مئ 2016 08:20am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پشاور :پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن میں 20 افغان باشندوں سمیت 150 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار کرلئے۔

پشاور کے علاقوں حیات آباد ، فقیر آباد ، گلبہار ، پھندو اور اندرون شہر میں جمعرات کے روز  پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا ۔

سرچ آپریشن کے دوران کرائے داری ایکٹ کے تحت گھروں میں رہائش پذیر افراد کے کوائف بھی اکٹھے کئے گئے ۔

زیر حراست افراد سے اسلحہ و منشیات بھی برآمد کرلیاگیا ہے۔