سندھ اسمبلی،اپوزیشن ارکان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

شائع 22 دسمبر 2015 12:56pm

12

کراچی:سندھ اسمبلی کا اجلاس آج بھی سرد گرم ماحول کا شکاررہا۔ایوان نے اپوزیشن ارکان کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظورکرلی۔

اجلاس کاآغازاسپیکرآغاسراج درانی کی زیرصدرات ہوا،جلد ہی اجلاس کی صدرات ڈپٹی اسپیکرشہلارضانے سنبھال لی۔فنکشنل لیگ کے رکن سعید نظامانی نے سانگھڑ میں انتقامی کارروائیوں کا معاملہ اٹھایا۔جواب میں صوبائی وزیرجام خان شورونے کہا کہ سانگھڑمیں پیپلزپارٹی کوروکنے کی سازش ہورہی ہے،جس پرفنکشنل لیگ کے ارکان نے احتجاج کیا۔

سینئرصوبائی وزیرنثارکھوڑو نے اپوزیشن ارکان کے خلاف مذمتی تحریک ایوان میں پیش کی۔تحریک اسپیکرکے خلاف غیرپارلیمانی الفاظ استعمال کرنے پرپیش کی گئی جسے کثرت رائے سے منظورکرلیا گیا۔

ایم کیوایم رکن خالد احمد نے شراب خانوں کی بڑھتی تعداد کی جانب ایوان کی توجہ دلائی۔جس پرگیان چند ایسرانی کا کہنا تھا کہ شراب خانے کھلنے سے رونیومیں اضافہ ہوتا ہے۔

گیان چند ایسرانی کی وضاحت کوخالد احمد نے مسترد کردیا۔