ٹی او آرز کی تشکیل پر پارلیمانی کمیٹی میں ڈیڈلاک برقرار
فائل فوٹو
ٹی او آرز کی تشکیل پر پارلیمانی کمیٹی میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔اسلام آباد میں ٹی او آرز کی تشکیل سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار شریک نہیں ہوئے جبکہ ارکان نے وزیر اعظم نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعائیں کیں ،تاہم اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں تاحال اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے ۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعتراز احسن نے کہا کہ احتساب کا آغاز وزیرا عظم نواز شریف کے خاندان سے ہونا چاہیئے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ آج محسو س ہوا ہے کہ حکومت چل نہیں رہی بلکہ مفلوج ہے ۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔